چنیوٹ
چنیوٹ میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ خاتون نے ادھار رقم واپس نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے سعودیہ پلٹ نوجوان کو مبینہ اغوا کرنے کے بعد سر کے بال بھنویں مونڈھ ڈالیں اور منہ کالا کردیا
چنیوٹ کے علاقہ موضع رائے چند کے رہائشی محمد سلیم جوکہ سعودی عرب سے واپس اپنے گھر چھٹی گزارنے آیا تھا کو نسیم بی بی اس کے خاوند غفار اور ستار نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا اور گھر میں باندھ کر قینچی اور الیکٹرک مشین کی مدد سے سر کے بال بھنویں مونڈھ ڈالیں اور منہ کالا کرنے کے بعد موٹرسائیکل موبائل اور نقدی چھین لی اور کئی روز تک حبس بے جا میں رکھا متاثرہ شخص محمد سلیم کی والدہ سلمیٰ بی بی کے مطابق تھانہ صدر پولیس اس کے بیٹے کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کے خلاف مذکورہ ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لارہی ہے بلکہ ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے دی گئی درخواست کو پھاڑ کر پولیس تھانہ صدر نے خود ساختہ درخواست پر مقدمہ درج کیا جس میں ملزمان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے والی دفعات لگا کر ملزمان کو تحفظ دیا گیا جبکہ تھانہ صدر پولیس ملزمان کو تھانے میں مکمل مبینہ پروٹوکول اور انہیں زمین پر بیٹھانے کے بعد مبینہ گالم گلوچ کرکے تھانے سے بھگا دیتے ہیں جس پر متاثرہ خاندان سراپا احتجاج ہے اور متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ پر فوری نوٹس لینے اور ملزمان اور ملوث پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
Shares: