چیف جسٹس پشاور وقار سیٹھ انتقال کر گئے

پشاور: چیف جسٹس وقار سیٹھ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کےمطابق مہلک عالمی وبا کرونا وائرس نے ملک کی ایک اور اعلیٰ شخصیت کی جان لے لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ انتقال کر گئے ہیں۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں مہلک وبا کی تشخیص کے بعد پشاور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا جہاں کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں کئی روز سے ان کی طبیعت کافی ناساز تھی۔ اب دوران علاج کرونا وائرس کے باعث پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا انتقال ہوگیا ہے۔

Comments are closed.