گوجرانوالہ( ) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات عثمان اظہر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کا فضلہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانا جرم ہے،ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ فضلے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کے خدشات کو روکا جاسکے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوندل ہسپتال اور فاضل میموریل ہسپتال کے اچانک دورہ کے دوران کیا – انسپکٹر ماحولیات غلام مرتضی بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے- انہو ں نے دونوں ہسپتالو ں میں فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ لیا اورہسپتال انتظامیہ کو خبردار کیا کہ وہ فضلہ اٹھانے والی کمپنیوں کے کام پر نظر رکھے اوران کی پڑتال کی جائے کہ ہسپتالوں کے فضلہ کو مناسب طریقے سے جلا یاجاتاہے یا نہیں -انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے ہسپتالوں کے فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ اور فضلہ کی خرید وفروخت کے خلاف دس روزہ مہم شروع کررکھی ہے اگر کوئی اس کام میں ملوث پایاگیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی-

Shares: