ڈپٹی کمشنرگلگت نوید احمد سے ضلع گلگت کے نمبرداران کی ملاقات، اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا
گلگت۔ (اے پی پی) ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت نوید احمد سے ضلع گلگت کے نمبرداران نے ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ جس پر ڈی سی گلگت نے تما م نمبرداران کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سال2019-20کی تمام ترقیاتی سکیموں بر وقت مکمل کیا گیا ہے۔ اِس حوالے سے ڈی سی گلگت نے ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کی حتمی فہرست تینوں سب ڈویژنوں اسسٹنٹ کمشنرز آفس اور ڈی سی آفس کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کریں۔ اس کے علاوہ تمام ترقیاتی سکیموں کے کام جلد سے جلد شروع کئے جائیں گے۔ اِ سکے ساتھ ساتھ آئندہ ہونے والے اجلاس میں ضلع گلگت کے تمام نمبرداران بھی شرکت کرینگے۔ اجلاس میں تمام مسائل زیر بحث لاکر اْن کو بھر وقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گااور کمشنر گلگت ڈویڑن عثمان احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوگی۔