fbpx

ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات‘ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے

قصور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے ڈی سی کمپلیکس کے لان میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رابعہ ریاست، اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو،تحصیلدار، نائب تحصیلدارز، انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر، پٹواریوں اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہری میں انسداد کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجرا، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر مسائل کا ازالہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو انصاف و دیگر مسائل کے حل کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے اس لئے شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے تشریف لائیں اور اپنے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کے ریونیو کے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ہے جس سے شہریوں کو بھرپور فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت سروسز کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔ علاوہ ازیں تحصیل چونیاں، تحصیل پتوکی اور تحصیل کوٹ رادھاکشن میں بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔
٭٭٭٭٭

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.