پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کے اضافے کے پیش نظر ضلع مظفرگڑھ میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات شروع کردئیے گئے۔محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی وارڈ بھی قائم کردیاگیا.پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ کے بعد مظفرگڑھ میں بھی محکمہ صحت کو ہوش آگیا۔ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں ضلع کا پہلا ڈینگی وارڈ قائم کردیاگیا.فوکل پرسن محکمہ صحت ڈاکٹر فرحان کیمطابق 4 بیڈز پر مشتمل ڈینگی وارڈ میں عملہ بھی تعینات کردیاگیا ہے.محکمہ صحت کے فوکل پرسن کیمطابق گزشتہ 10 ماہ میں ضلع بھر میں ڈینگی کے 4 مریض منظر عام پر آئے ہیں جن میں سے 2 تاحال نشتر ہسپتال ملتان کے ڈینگی وارڈ میں زیرعلاج ہیں.فوکل پرسن محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے ضلع بھر میں آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے اور مہم کے تحت مختلف علاقوں میں سپرے بھی کیا جائیگا.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved