ڈی سی گوجرانوالہ کا شہر کے کس ہیلتھ سینٹر کا دورہ جانئیے تفصیل اس خبر میں

0
55

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کا گورنمنٹ ایمرجنسی ہیلتھ سنٹر پیپلز کالونی کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ،ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتال کو مزید وسائل فراہم کیے جائیں گے اور موجودہ وسائل کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگا۔
دورہ کے موقع پر انچارج ڈاکٹر نے انہیں ایمرجنسی ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہسپتال میں 3شعبوں میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں گائنی،ایمرجنسی اور او پی ڈی شامل ہیں اس کے علاوہ ای پی آئی پروگرام کے تحت بچوں کو ویکسین بھی دی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں ہسپتال کا قیام شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں اس میں مزید شعبوں کا اضافہ کرنا ناگزیر ہے جس سے عمارت کو بہتر طور پر بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی جس کے لیے ڈاکٹرز اور مشینری کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ہسپتال کی او پی ڈی اور دیگر صحت کی سہولیات کے حصول کے لیے آنے والے مریضوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے اور مزید شعبوں کے شامل ہونے سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سے بھی بوجھ کم ہو گا جس سے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں گی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ہسپتال کو مزید بہتر طور پر بروئے کار لانے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں اور ضلعی انتظامیہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اور قابل عمل اقدامات اٹھا رہی ہے۔ہسپتال میں مشینری اور عملہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے حکومتی سطح پر بھی معاملہ اٹھایا جائے گا۔انہوں نے ہسپتال میں علاج کی سہولیات کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں سے چیک اپ اور ادویات کی فراہمی،ڈاکٹرز کی دستیابی بارے استفسار کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a reply