ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی محفل میلاد مصطفیﷺ میں شرکت

ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی کا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کے ہمراہ عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کا وزٹ اور محفل میلاد مصطفیﷺ میں شرکت
ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے میاں محسن رشید ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سٹی میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کا وزٹ کیا اور کئے گئے سکیورٹی/دیگر انتظامات کو چیک کیا او رSDPOصدر ٹوبہ،SHOسٹی ٹوبہ کو جلوس ہائے کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور پوری توجہ کے ساتھ ڈیوٹی کرنے کے احکامات دیئے۔ مزید کہا کہ روٹ جلوس پر آنے والی تمام رکاوٹو ں کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور جلوس کی طرف آنے والی گلیوں کو خار دار تار اور بیرئیر لگا کر بلاک کیا جائے روٹ جلوس پر لگائی گئی چھت ڈیوٹی کو الرٹ رکھا جائے اور کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ کے جلوس میں شامل نہ ہونے دیا جائے۔ پولیس حفاظتی انتظامات اور ڈیوٹی تمام شرکاء جلوس و محفل کے منتشر ہونے تک اپنے اپنے پوائنٹ پر الرٹ رکھی جائے۔
بعد ازاں ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی نے DCٹوبہ کے ہمراہ صدر بازار ٹوبہ میں منعقد ہونے والی محفل میلاد مصطفیﷺ میں شرکت کی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوھدری محمد اشفاق،MPAسعید احمد سعیدی،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائند گان، سول سوسائٹی،ممبران امن کمیٹی،عاشقانِ مصطفیﷺ اور علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈی پی او ٹوبہ نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سب کو چاہیے کہ نبی پاکﷺ کی حیات مبارکہ کی روشنی سے اپنے دلوں کو منور رکھیں جس طرح بنی پاکﷺ نے تمام زندگی صبر کرنے اور دوسروں کو معاف کرنیکا درس دیا اسی طرح ہم لوگ بھی مشکلات میں صبر اور تحمل سے کام لیں اورعوام الناس کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر درگزر کر یں ہمسائیوں کے حقوق کا خیال رکھیں اگر کوئی مسلمان بھائی تکلیف میں ہو تو اس کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

Comments are closed.