fbpx

کرپٹ لائن میں بل ریکوریاں ہڑپ کرنے لگا

قصور
چونیاں لیسکو واپڈا کاکرپٹ لائن مین رانا شاہد لوگوں کی بل ریکوریاں ہڑپنے لگا لوگوں کی وفاقی محتسب اعلی کو درخواست ارسال نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں واپڈا کا لائن مین شاہد لوگوں سے بل ریکوریاں لے کر ہڑپ کر گیا بل جمع نا ہونے کی وجہ سے لوگوں کے میٹر کٹ گے غلام مرتضی ساکن گندھی اوتاڑ نے درخواست دیتے ھوا کہا کہ میرے گھر کا میٹرنمبرs.3791836جس کا بل مبلغ15838روپے تھا جسکی ریکوری کے لیے رانا شاھد لائن مین جس کی ڈیوٹی بل ریکوری پر تھی آیا کہا کہ آپکا بل بقایا ھے میٹر کاٹنا ھے یا بل ریکوری دو تو موقع پر میرے بھائی نے موقع پر9000روپے دے دئیے اور7000روپے میں نے ادا کر دئیے اور تمام بل کلئیر کر دیا اور میں کراچی چلا گیا واپسی پر پتہ چلا کہ میرا بل ادا نہیں ھوا اور بعد میں23701کا بل آگیا میں نے رانا شاھد کو فون کیا کہ میرا بل ادا نہیں ھوا تو رانا شاھد نے کہا کہ بل ادا ھو جائے گا فکر نہ کرے آج تک ٹال مٹول سے کام لے رھا ھے نہ تو بل ادا ھوا ہے اور نہ پیسے واپس کئیے گئے ہیں راناشاھد لائن مین کے خلاف وفاقی محتسب اعلی چیرمین واپڈا ایف آئی اے کو درخواست ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ھے کہ کرپٹ لائن مین کے خلاف کاروائی کی جاوے اور میری رقم واپس دلائی جائے یہ۔کرپٹ لائن مین دو دفعہ پہلے بھی کرپشن میں معطل ھو چکا ھے اور جہاں بھی ڈیوٹی کرتا ہے اختیارات کا ناجائز استمال کرتا ہے