سرینگر(باغی مانیٹرنگ ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کہا ہے کشمیریوں نے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کو مسترد کر کے بھارتی حکومت اور عالمی برادری کو ایک بار مرتبہ پھریہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ صرف اور صرف تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ وقت آچکا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو اسکے تاریخی پس منظر میں حل کیا جائے اور کشمیریوں کو اپنی خواہشات کے مطابق اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر ی بھارت کے تمام تر جبر و استبداد کے باوجود تحریک آزادی کے غیر متزلزل وابستگی رکھتے ہیں ۔ جموںوکشمیر کا ایک تاریخی پس منظر ہے لہذابھارت اپنی دھمکیوںاور نہتے کشمیریوں پر مظالم سے کشمیر کے تاریخی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتااور اسے اب حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا۔ اگر بھارت مسئلہ کشمیر کو فوجی طاقت کے بل پر حل کرنے کی پالیسی جاری رکھے گا تو اسکا نتیجہ کچھ نہیں نکلے اور اس سے حالات خراب ہوتے رہیں گے۔ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت کے ذریعے ہرگز حل نہیں کیا جاسکتالہذا بھارتی حکومت کو ہٹ دھرمی ترک کر کے تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کی طرف آنا چاہیے ۔انہوں نے سرینگر جموں شاہراہ پر سنگم کے نزدیک تمام طرح کی گاڑیوں پر ٹیکس کے اطلاق کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کشمیریوں کو معاشی لحاظ سے تباہ اور کمزور کرنے کا ایک اور حربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناروا اقدام سے مقبوضہ وادی میں معاشی بحران پیدا ہو گا۔
مزید دیکھیں
مقبول
افغان دہشتگردوں کا پاکستان پر خود کش حملوں کا برملا اعلان
پاکستان میں بڑھتی دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کے ملوث...
اداکار سنی دیول کا بھی بالی وڈ چھوڑنے کا عندیہ
ممبئی: معروف بھارتی ہدایت کار انوراگ کیشپ اور مسٹر...
امن و استحکام کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،خالد مسعود سندھو
قوم کو متحد ،نفرت، انتشار کا خاتمہ کریں...
حکومت کی عدم توجہی کے باعث آئی ٹی انڈسٹری بحرانوں کا شکار
پاکستان آئی ٹی انڈسٹری عین مسائل کی...
حافظ آباد: گھریلو ناچاقی خونی تصادم میں بدل گئی، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
حافظ آباد ،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ) گھریلو جھگڑا خونی تصادم...
کشمیری تنازعہ حل چاہتے ہیں .محمد اشرف صحرائی
