ورلڈ ہیڈر ایڈ

کوئٹہ پیٹرول اور ڈیزل بیچنے والے 4 پمپ سے بڑھی خبر آگئی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کسٹم حکام نے اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول ڈیزل فروخت کرنے والے 4 پمپ سیل کردیئے کسٹم بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کی گئی، جس میں متعلقہ پولیس نے بھی حصہ لیا۔
حکام کے مطابق چمن روڈ پر واقع غیرقانونی ایرانی تیل اور ڈیزل بیچنے والے 4 پمپس سیل کرتے ہوئے ان کی مشینری اور تیل قبضے میں لے لیا گیا کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ پیٹرول پمپوں پر غیرقانونی طریقے سے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا جارہا تھا، یہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہے گی، تاکہ ان غیر قانونی اقدامات سے ملک اور قوم کو نجات دلائی جاسکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسٹم کا عملہ آئینی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کیلئے کارروائیاں کررہا ہے، تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.