کوٹ پنڈی داس ریلوے پھاٹک پر کوسٹر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی

شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ریلوے پھاٹک کوٹ پنڈی داس روڑ پر تیز رفتار کوسٹر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی- حادثے میں کوسٹر میں سوار 4 مسافر زخمی ہو گئے-ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی-
اطلاع کے مطابق تیز رفتار کوسٹر قلعہ ستار شاہ سے کوٹ پنڈی کی طرف جا رہی تھی کہ ریلوے پھاٹک پر گاڑی کا سٹیرنگ فری ہونے کے باعث بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جسسے کوسٹر میں سوار 4 مسافر زخمی ہو گئے- ریسکیو اہلکاروں نے فورا” زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کر دی-

Comments are closed.