کوک سٹوڈیو میں روحیل حیات کی واپسی

پہلے تو اس بات کو ایک افواہ کے طور پر لیا گیا کے روحیل حیات دوبارہ سے کوک سٹوڈیو 12 کو پرڈیوس کریں گے
مگر اب یہ خبر کنفرم ہو گئی ہے کے روحیل حیات ہی کوک سٹوڈیو 12 کو پرڈوس کریں گے
روحیل حیات یقینً ایک بہت ہی سمجھدار میوزک پرڈیوسر ہیں اور روحیل حیات نے ہی کوک سٹوڈیو کو ڈیزائن کیا تھا
جو نہ کے صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی بہت پسند کیا گیا اور پھر اسطرح روحیل حیات نے سیزن 1 سے لیکر کوک سٹوڈیو 6 تک سارا میوزک پرڈیوس کیا جس میں انھوں نے بہت سارے نئے تجربات بھی کئے اور اس میں کامیاب بھی رہے روحیل حیات نے فوک موسیقی کے ساتھ مغربی موسیقی کو بڑی مہارت سے مکس کر کے اپنے سننے والوں کو نئی موسیقی سے متعارف کروایا جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا
یوں روحیل حیات اس نئی موسیقی کے بیڑا اٹھائے چل پڑے اور پاکستانی کوک سٹوڈیو پوری دنیا میں دیکھا اور پسند کیا جانے لگا اور اسی آیڈیئے کو لے کر ہمارے ہمسایہ ملک کے میوزک پروڈیوسرز نے بھی کوشش کی مگر وہ کچھ بھی ایسا نہ کر سکے کہ لوگ ان کی کوشش کو سراہتے،
یوں روحیل حیات نے مسلسل 6 سال تک اپنے معیار کو قائم رکھا اور لوگوں کو نت نئی موسیقی سےمحظوض کرتے رہے اور چھ سال بعد خود ہی کوک سٹوڈیو کو خیر باد کہہ دیا
اور پھر سیزن 7 میں یہ کنٹریکٹ سٹرنگز بینڈ یعنی فیصل کپاڈیا اور بلال مقصود کو دے دیا گیا
ان کی کوشش بھی اچھی رہی اور سیزن 10 تک
انھوں نے بھی لوگوں کو بہت انٹرٹین کیا
اور اسکے بعد سیزن 11 کا کنٹریکٹ چلا گیا زوہیب کاظی اور علی ہمزاء کے پاس
ان سے وہ معیار جو کے روحیل حیات نے بنایا یہ لوگ اس معیار کو سنبھال نئی پائے بلکہ جہاں سے ہلال اور فیصل (سٹرنگز) نے چھوڑا تھا
یہ اس میعار تک بھی نہ پہنچ پائے
سیزن 11 میں کوک سٹوڈیو پر بہت تنقید ہوئی کوک
سٹوڈیو کو دیکھنے والے بڑے مایوس ہوے ہوا یوں کہ سیزن 11 میں ہمزاء اور زوہیب نے ایک بہت ہی مشہور گانے کا ری میک ڈیزائن کیا جس کو احد رضا اور مومنہ مستحسن نے گایا اور یہ گانا جب منظرعام پہ آیا تو نہ کہ ایک عام سننے والے نے بلکہ پوری میوزک انڈسٹری نے بڑے غم و غصے کا اظہار کیا کیوں کے یہ گانا لوگ کافی سالوں سے سنتے آ رہے تھے تو یہ گانا لوگوں کے کانوں میں پہلے سے ہی بڑا رچا بسا ہوا تھا اور اس گانے کو جن لوگوں نے گایا
ان کی ٹریننگ بھی کچھ خاص نہیں تھی ایک خیال سے ان کو سنگر کہنا بھی مناسب نہیں ہو گا
اور حیرت کی بات یہ ہے کے جن پروڈیوسرز نے ان دونوں سے یہ گانا گوایا ان پروڈیوسرز کو اتنا تو خیال رکھنا چاہئے تھا کہ آیا یہ دونوں اس گانے کو گا بھی سکتے ہیں یا نہیں ہمارے ملک میں سے ان پروڈیوسرز کو صرف یہ دونوں ہی ملے تھے سُر کی تو بات تو اپنی جگہ اس کو گاتے وقت تال کا بھی خیال نہیں رکھا گیا اور مشہور گانے کی دھجیاں اڑا کر اس گانے کو پیش کیا گیا اس گانے کی خوبصورتی ہی ختم کر دی گئی جب کے یہ گانا اپنے اپ میں ایک بہت بڑی مثال تھا
اور ساری ٹیم جو اس گانے میں شریک تھی اس کو گانے والے اس کو ری پرڈیوس کرنے والے ان میں سےُکسی نے بھی کوئی معذرت یا شرمندگی کا اظہار نہیں کیا
اور اس غلطی کی معافی نہ سنگرز نے مانگی اور نا ہی میوزک پرڈیوسرز نے بلکہ کوکا کولا والوں کی طرف سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہاں کوک والوں نے ہمزاء اور زوہیب سے کنٹریکٹ واپس لے لیا
اب لوگوں کو اور سب میوزک کرنے والوں لوگوں کو انتظار ہے سیزن 12 کا کہ اب روحیل حیات کون سے نئے تجربات سے لبریز مسوسیقی سے سب کو محظوض کریں گے
روحیل حیات سے امیدیں تو بہت ہیں ان کے لئے ہم دعاگو ہیں