گوجرانوالا برساتی نالوں کی کیا صورتحال ہے ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کے مطابق برساتی نالوں میں بھی پانی کی صورتحال نارمل ہے۔ فلڈ کنٹرول حکام نے بتایا ہے کہ ہیڈ خانکی میں پانی کی آمد 93 ہزار 9 سو کیوسک اور اخراج 86 ہزار 3 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہیڈ مرالہ میں پانی کی آمد 98 ہزار 7 سو کیوسک اور اخراج 81 ہزار کیوسک ہے۔فلڈ کنٹرول حکام نے مزید بتایا کہ نالہ ڈیک میں پانی کی آمد 892.0 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ نالہ ایک میں پانی کی آمد 816.20کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ نالہ پلکھو میں پانی کی آمد 748.10 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
فلڈ کنٹرول حکام نے خبردار کیا ہے کہ آج دریائے چناب اور نالوں میں مزید پانی بڑھے گا۔