گوجرانوالا کے تمام تعلیمی اداروں میں کشمیر سے یکجہتی کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد

0
48

گوجرانوالہ نجی و سرکاری کالجز یونیورسٹیز میں طلبہ وطالبات نے کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا کشمیر سے یکجہتی کے لئے تمام تعلیمی اداروں میں ایک منٹ کی خاموش بھی اختیارکی گئی ۔طلبہ وطالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے کشمیر کے حق میں ریلیاں نکالی

کشمیر سے یکجہتی کے لیے ایک ریلی ماڈل ٹاؤن جامعہ ہائی سکول میں *یوم یکجہتی کشمیر* کے عنوان ریلی کا انعقاد کیا گیا
جس میں تمام سکول ٹیچر اور طلبہ نے شرکت کی شرکاء کی تعداد کم و بیش 400 تھی

ریلی جامعہ ہائی سکول سے شروع ہو کر ماڈل ٹاون گول چکر پر اختتام پزیر ہو گئی ۔

ریلی کے شرکاء سے اساتذہ نے خطابات کیے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی پرزور مذمت کی اور کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں کشمیر میں ہونے والا ظلم ہمیں برداشت نہیں ہم ہر حال میں اپنی کشمیری بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری کو مخاطب ہو کر کہا کہ کشمیر کا مسئلے کا فوری حل ہونا چاہیے ۔ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق انہیں بھارتی ظلم و جبر سے آزادی دلوائی جائے۔

تمام تقاریب اور ریلیوں میں طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج ۔

اور طلبہ وطالبات نے بھارتی۔مظالم کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی ۔ طلباء و طالبات نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا۔نوٹس لیں کشمیر کو آزاد کیا جائے

Leave a reply