گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خاتمہ کے لیے گرینڈ آپریشن کب شروع ہو رہا ہے باغی ٹی وی نے پتا لگا لیا

0
57

گوجرانوالہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ڈاکٹر ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود اور ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی ہدایت پر جی ٹی روڈ سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کا آغاز آئندہ ہفتے کردیا جائے گا- اس ضمن میں تمام متعلقہ محکمے اپنا ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دیں تاکہ مل جل کر اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے-
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سٹی عثمان سکندر، صدر حناء ارشد، نوشہرہ ورکاں فیضان عارف، اے سی ہیڈ کوارٹر ماجد بن احمد، وزیرآباد وقار حسین، کامونکی شاہد جوتہ، سی ای او ایم ڈی جی ڈبلیو ایم سی میاں عتیق الرحمان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد احمد سی ای او کارپوریشن امجد ڈھلوں، ضلع کونسل، پی ایچ اے، واسا، میونسپل کمیٹی، سوئی گیس، ہائی ویز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی-
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر ذیشان حنیف نے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے اور محکمہ ہائی وے افسران کو تنبیہ کی کہ وہ آپس میں کوآرڈینشین مضبوط بناتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت آپریشن شروع کریں – انہوں نے کہا کہ سرکار کی ایک ایک انچ سے قبضہ واگزا کروایا جائیگا- انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور رضا کارانہ طور پر تجاوزات گرا دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی- انہوں نے محکمہ واپڈا اور سوئی گیس کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ موقع پر موجود رہیں تاکہ آپریشن کے دوران کسی قسم کی لیکیج کی صورت میں فوری طو رپر کنٹرول کیا جاسکے-انہوں نے مزید کہا کہ پلاسٹک کے پولی تھین بیگ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں ان کی حوصلہ شکنی بھی ضروری ہے

Leave a reply