گوجرانوالہ : محکمہ ماحولیات میں افسران کی تبدیلی بھی ماحول کو تبدیل نہ کرسکی، سانس لینا بھی محال ہو گیا

گوجرانوالہ کےعلاقہ شیخوپورہ روڈپر محکمہ ماحولیات کی جانب سے بند کی گئی بھٹیوں نے افسر کی تبدیلی کے ساتھ ہی کام شروع کردیااسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان کی ایک ماہ کی کارگردگی میں تمام بند ہونے والی بھٹیاں چالو ہوگئیں. اسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان کاروائی کے لیے درخواست کا منتظر ہے بھٹیوں کے دھوئیں کے باعث اردگرد کے رہائشی علاقے( شیخورہ روڈ، الیاس کالونی، مسلم روڈ، سیم نالہ ،حنظلہ روڈ، میاں سانسی روڈ، بختے والا محلہ، علامہ اقبال روڈ) کے مکین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ اہل علاقہ کا اعلٰی حکام اور حکومتی عہدیداران سے نئے آنے اسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان کے غیر سنجیدہ رویے پر نوٹس لینے اور غیرقانونی بھٹیاں بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.