گوجرانوالہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے بس اسٹینڈز اڈوں کے مینجرز کا اجلاس

0
40

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قیصر امین کی زیر صدارت D کلاس بس اسٹینڈز اور ویگن اڈوں کے منیجرز کا اجلاس منعقد،ڈینگی پر قابو پانے کے لیے مزید سخت اقدامات اور متوقع سموگ سے نمٹنے بارے ہدایات جاری۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے انسداد ڈینگی اقدامات میں مزید تیزی اور متوقع سموگ کے قبل از وقت تدارک اور بچاؤ کے لیے Dکلاس اسٹینڈز کے منیجرز کو ہدایات جاری۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے ہدایت کی کہ ڈینگی اقدامات میں تیزی لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر اسٹینڈز کی صفائی ستھرائی کروائیں،کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اس سلسلہ میں شہریوں کی آگاہی کے لیے اپنے اپنے اسٹینڈز اور گاڑیوں پر ڈینگی سے متعلق آگاہی پر مشتمل بینرز،پینا فلیکسز آویزاں کریں تا کہ شہریوں میں آگاہی کے ساتھ ساتھ ڈینگی پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں متوقع سموگ سے نمٹنے کے لیے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ دھواں چھوڑنے والی تمام قسم کی گاڑیوں کے فلٹرز وغیرہ تبدیل کروائیں تا کہ شہر میں آلودگی نہ پھیلے جو شہر یوں کی زندگی کے لیے خطرے کا باعث بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے بس اسٹینڈز،اڈوں اور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا جسمیں مقدمات کا ندراج،جرمانے اور دیگر قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

Leave a reply