گوجر انوالہ تعلیمی بورڈ کےسیکنڈری سکول سرٹیفیکٹ سالانہ امتحان 2019  کی تقریب تقسیم انعامات

0
62

گوجرانوالہ : صوبائی وزیر سپیشل ایجو کیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ ذہین اور ہونہار طلباء و طالبات ہمارا قیمتی اثاثہ اورمستقبل ہیں کیونکہ انہو ں نے ہی نئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے اور آئندہ ملک کی باگ ڈور کو سنبھالنا ہے انہوں نے کہاکہ کو ئی بھی ملک پرائیویٹ سیکٹر کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور یہ امر قابل فخر اور باعث اطمینان ہے کہ امسال 18 میں سے 11 پوزیشنز سرکاری سکولوں کے طالبعلموں جبکہ 5 پوزیشنز پرائیویٹ سیکٹر کے طالبعلموں نے حاصل کیں –

ان خیالات کا ا ظہار انہو ں نے گوجر انوالہ تعلیمی بورڈ کے سالانہ سیکنڈری سکول سرٹیفیکٹ سالانہ امتحان 2019 کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا – ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسراء، چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طار ق محمود قاضی ، ڈائر یکٹر کالجز خلیل زبیر، کنٹرولر امتحانا ت پروفیسر ناصر محمود اعوان، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر مختار احمد، ڈویژن کے تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجو کیشن،ڈی ای اوز ایجوکیشن، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، اساتذہ کرام،والدین اور پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے علاوہ تعلیمی بورڈ کے دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے-

صوبائی وزیر سپیشل ایجو کیشن پنجاب چودھری محمداخلاق نے کہاکہ حکومت پنجاب بہت جلد نئی تعلیمی ریفارمز لا رہی ہے جس طرح اساتذہ کی ٹرانسفر کی ای ٹرانسفر آن لائن پالیسی وضع کی گئی ا سی طرح پنشن کے معاملات کو بھی بہت جلد آن لائن کر دیاجائے گا- جس سے محکمہ میں کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور ریٹائرڈ ملازمین کو بر وقت پنشن کی فراہمی ممکن بناءي جائے گی- انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا صحت و تعلیم پر فوکس ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پہلے ہیومن ڈویلپمنٹ پر کام کر رہی ہے -اس کے بعد روڈز ڈویلپمنٹ پر کام کیاجائے گا- انہوں نے کہاکہ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ گوجر انوالہ تعلیمی بورڈ کے افسران نے شبانہ روز محنت کے بعد امتحانی نتائج مرتب کئے اور اس ضمن میں شفافیت اور میرٹ کا خاص خیال رکھا ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسراء نے کہا کہ آج کا دن پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کیلئے باعث مسرت ہے کیو نکہ آج کے دن انہیں ان کی محنت کا صلہ مل رہاہے – انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طالبعلموں کو مبارکباد پیش کی اور خراج تحسین پیش کیا- انہوں نے کہا کہ آج جدید ٹیکنالو جی کا دور ہے اور آج پاکستان کی 22کروڑ عوام ایک جسم کی مانند ہے اور میگا پگسل کی تصویر کا نام ہے – انہوں نے کہا کہ ہماری ولولہ انگیز قیادت ملک کو آگے لے کر جائے گی- اس کے لئے تھوڑا وقت درکار ہے پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کئے جا رہے ہیں قوم پر مشکل وقت بعد بہت جلد آسانی اور خوشحالی آئے گی – انہو ں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پہلی مرتبہ9.5بلین ڈالر ادا کر کے ملک کا قرض اتارا اور 4.7 بلین ڈالر سود واپس کیا – انہو ں نے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ دل سے اپنے اساتذہ کا احترام کریں کامیابی ان کے قدم چوجے گی تقریب سے چیئر مین بورڈ ڈاکٹر طارق محمود قاضی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمو داعوان اور سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر مختار احمد نے خطاب کیا اور تعلیمی بورڈ کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی – تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں اور مہمان خصوصی کو سو وینئر بھی پیش کیاگیا-

Leave a reply