fbpx

گھر کے اندر لیموں رکھنے سے کیا ملتا ہے؟

گھر کے اندر لیموں رکھنے سے کیا ملتا ہے؟

وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے باعث اسے متعدد فوائد کا حامل مانا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے یہ متعدد امراض سے تحفظ دینے کے لیے بھی مفید ہے؟یہاں لیموں کے صحت کے لیے ایسے فوائد جانیں جن سے ہوسکتا ہے آپ لاعلم ہوں۔لیموں میں شامل وٹامن سی اینیمیا کے خلاف لڑتا تو نہیں مگر یہ آئرن کی طاقت کو ضرور بڑھاتا ہے جو اس بیماری کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کے ساتھ آئرن کو کھانا ہمارے جسم میں آئرن کو جذب کرنا آسان کردیتا ہے۔ آئرن سے بھرپور غذاﺅں میں لیموں کو چھڑکنے سے نہ صرف ذائقہ بڑھتا ہے بلکہ آئرن کے تمام فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ لیموں وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے، ایک لیموں سے 31 ملی گرام وٹامن سی ملتا ہے، جو کہ روزانہ درکار مقدار کا 51 فیصد حصہ ہے۔ طبی تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیاں کھانے سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے، مگر صرف وٹامن سی ہی دل کے لیے فائدہ مند نہیں بلکہ اس میں موجود فائبر اور نباتاتی کمپاﺅنڈز بھی امراض قلب کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔لیموں جسمانی وزن کم کرنے والی غذا ہے، ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود فائبر معدے میں جاکر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے، اور ضروری نہیں کہ لیموں کو کھایا جائے، اسے مشروب کی شکل میں استعمال کرنا بھی یہی فائدہ پہنچاتا ہے۔ اسی طرح گرم پانی میں لیموں کا عرق ملا کر پینا بھی جسمانی وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ نظام ہاضمہ بہتر کرےلیموں میں موجود کاربوہائیڈریٹس اور فائبر معدے کی صھت کو بہتر بناتے ہیں جبکہ نشاستہ اور شکر کے ہضم ہونے کے عمل کو سست کرتے ہیں جس سے بلڈ شوگر لیول بھی کنٹرول میں آتا ہے۔لیموں میں موجود جز فولیٹ مختلف مسائل سے بچانے میں مدد دیتا ہے، فولیٹ وٹامنز میں بھی موجود ہوتا ہے مگر اسے کسی غذا جیسے لیموں کی شکل میں استعمال کرنا جسم کو اسے جذب کرنے میں زیادہ مدد دیتا ہے۔لیموں کے چھلکوں کے یہ فوائد جانتے ہیں؟پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال کچھ اقسام کے کینسر سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے ،ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لیموں میں موجود نباتاتی کمپاﺅنڈز انسداد کینسر خصوصیات رکھتے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین بڑی مقدار میں ترش پھلوں کا استعمال کرتی ہیں ان میں خون کی شریانوں کے امراض سے ہونے والے فالج کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔آپ نے ہوسکتا ہے کبھی غور کیا ہو کہ اسکن کیئر کی مصنوعات پر وٹامن سی کا ذکر ضرور ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وٹامن کو ایک ہارمون کولیگن کی پیداوار کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔ یہ ہارمون جلد کی مضبوطی اور لچک کے لیے اہم ہے جبکہ لیموں میں اینٹی آکسائیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو جلد کو ہموار، سرخی مائل اور لچکدار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔طبی تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ پوٹاشیم جو کہ لیموں میں پایا جاتا ہے، کیلشیئم اور دیگر معدنیات کو اکھٹا ہوکر گردوں میں پتھری کی شکل میں بدلنے سے روکنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تو لیموں پانی سے لطف اندوز ہو مگر کوشش کریں کہ اس میں چینی کا اضافہ نہ کریں کیونکہ اس سے گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔