یوم آزادی و یوم یکجہتی کشمیر پر ون ویلنگ پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی

فیصل آباد (اے پی پی)14اگست بروز بدھ کو یوم آزادی و یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد طارق خان نیازی کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت خصوصی حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ون ویلنگ کرنے اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر فوری سختی سے پابندی عائد ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے تمام ٹریفک وارڈنز کو حکم دے دیا ہے کہ ون ویلنگ کرنے اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں کو پکڑ کر ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں تاکہ اس خطر ناک کھیل کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

Comments are closed.