یونین آف جرنلسٹ کا گستاخانہ خاکے شائع ہونے کے خلاف احتجاج

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کافرانس میں گستاخانہ خاکے شائع ہونے کے خلاف احتجاج ، آر آئی یو جے، میڈیا ورکرز اور سول سوسائیٹی آج نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کرے گی
باغی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق آر آئی یو جے، میڈیا ورکرز اور سول سوسائیٹی آج نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کرے گی .مظاہرے کا اہتمام آر آئی یو جے کے زیر انتظام کیا جائے گا .پرامن احتجاج کی قیادت صدر پی ایف یو جے شکیل احمد کریں گئے . آج ہفتہ شام 4 بجے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائے گا. تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو مظاہرے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں .صدر شکیل احمد کا کہنا ہے کہ میڈیا کے دوست ناصرف مظاہرے میں شریک ہوں بلکہ اپنے اداروں سے بھرپور کوریج بھی کریں . گستاخانہ خاکوں کی جتنی مزمت کی جائے اتنی کم ہے . فرانسیسی حکومت نے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے.مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے دنیا کو متحد ہو نے کا ثبوت دیں . ہم سب سے پہلے مسلمان ، پھر پاکستانی اور اسکے بعد صحافی ہیں . فرانسیسی حکومت کاناپاک اقدام ناقابل قبول ہے .صدر شکیل احمد کا مزید کہنا ہے کہ ہم خاتم نبیبین حضرت محمد صلی اللہ ہو علیہ والہ وسلم کی ناموس پر آنچ آنے نہی دیں گئے . خون کے آخری قطرے تک اپنے محبوب نبی صلی اللہ ہو علیہ والہ کی ناموس کی خاطر کٹ مرنے کو تیار ہیں . مظاہرے میں ہم اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گئے .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.