آتش بازی و ہوائی فائرنگ لوگ پریشان

0
30

قصور
آتش بازی و ہوائی فائرنگ جاری بااثر افراد کی جانب سے ساری ساری رات آتش بازی کرکے لوگوں کی نیندیں حرام کرنا فیشن بن گیا ضلعی انتظامیہ و پولیس بھنگ پی کر سو گئی
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کی طرح قصور میں بھی شادیوں کا سلسلہ کافی تیز ہے ایسے میں ڈھول دھمکے کیساتھ آتش بازی و ہوائی فائرنگ کرکے لوگوں کی نیندیں حرام کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے بااثر افراد پہلے ہی متعلقہ تھانہ سے مک مکا کر لیتے ہیں تاکہ کسی کے شکایت کرنے پر قانونی کاروائی سے بچنے کا راستہ پہلے سے ہی کھول رکھا جائے شادی والا گھرانا ساری ساری رات آتش بازی کرکے لوگوں کی نیندیں حرام کرنا اپنا شرعی فریضہ سمجھتا ہے تو دوسری جانب قصور پولیس و ضلعی انتظامیہ پر بھی افسوس ہے کہ وہ کھلے عام قانون شکنی کو رکوانے سے بلکل قاصر ہے
اور تو اور قصور کی دکانوں سے چاہے ٹرک بھر کر آتش بازی کا سامان خرید لیں کوئی پوچھنے والا نہیں

Leave a reply