آزاد کشمیر حکومت 27 اکتوبر کو کیا کرنے جا رہی ہے ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے اعلان کر دیا

0
45

آزاد کشمیر حکومت 27 اکتوبر کو کیا کرنے جا رہی ہے ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے اعلان کر دیا

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کا دورہ کیا اور مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پر حریت رہنمائوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اعلان کیا کہ 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر پر ہندوستانی فوج کشی کے خلاف ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو ہندوستان نے کشمیر میں غیر قانونی طورپر اپنی فوجیں اتاری تھیں اس موقع پرآزادکشمیر کے تمام شہروں قصبوں میں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے داخلے کے دن کو یوم سیاہ کے طور پرمنایا جائے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو اڑہائی ماہ ہو گئے وادی قید خانے کا منظر پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری معشیت کو 5 اگست سے بعد اب تک دو ارب ڈالر سے زائدکا نقصان ہوا ہے۔

مودی ہٹلر بن چکا، کشمیر کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، راجہ فاروق حیدر

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے پاس جو کچھ تھا سب تحریک آزادی کشمیر میں لٹا دیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ جب عزت اور غیرت پر حرف آنے کا امکان ہو تو اسباب کی پروا نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی آبی دہشت گردی کی دھمکی اس کے اصل عزائم کی عکاس ہے۔ حریت کانفرنس آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کی تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور حصہ ڈالنے کے لیے راہنمائی کرے۔

بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر پاک فوج کا کرارا جواب

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینرز سید فیض نقش بندی عبداللہ گیلانی کنونیرز نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ 5اگست کے بعد وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیریوں کی امنگوں اور امیدوں کے مطابق کردار ادا کیا۔ حریت قائدین نے کہا کہ لبریشن فرنٹ کے دھرنے کے معاملے کو جس انداز سے آزادکشمیر حکومت بالخصوص راجہ فاروق حیدر خان نے حل کیا اس پر انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔

Leave a reply