آن لائن بنکینگ کے ذریعے شہری کے اکاونٹ پر 1لاکھ 44ہزار روپے کا ڈاکہ

0
52

مظفرگڑھ میں شہری کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے.مظفرگڑھ کے علاقے بہاری کالونی کے رہائشی نذر حسین شاہ کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نذر حسین کیمطابق اسکا اکاؤنٹ ایم سی بی بینک میں ہے،ایم سی بی بینک کی اے ٹی ایم مشین خراب ہونے کے باعث اس نے جھنگ روڈ پر واقع یو بی ایل بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے کی کوشش کی تو کارڈ اے ٹی ایم مشین میں پھنس گیا.نذرحسین شاہ کیمطابق اس نے ایک روز بعد اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو اسکے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب تھی.متاثرہ شخص کیمطابق نجی بینک کی جانب سے اسکا اے ٹی ایم مشین میں پھنسنے والا کارڈ واپس نہیں کیا جارہا ہے جبکہ نذر حسین کی جانب سے دکھائی گئی اکاونٹ سٹیٹمنٹ کے مطابق اس کے اکاونٹ سے آن لائن بنکنگ کے ذریعے تین دفع بڑی ٹرانزکشن ہوئی ہیں نذر حسین شاہ نے اکاؤنٹ سے رقم غائب کرنے والے افراد کیخلاف کاروائی کے لیے ایف آئی اے ملتان کو درخواست دیدی ہے.دوسری جانب نجی بینک یو بی ایل کے مطابق نذر حسین کے ساتھ آنے والے اسکے ساتھیوں نے اسکا کارڈ اور پن کوڈ چوری کرکے اکاؤنٹ سے پیسے نکلوائے۔ان کا کہنا تھا کہ نذر حسین کے الزامات حقائق پر مبنی نہیں ہیں.متاثرہ شخص کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس سے رجوع کرنا چاہیے.

Leave a reply