آٹا،چینی،پیٹرول کے بعد اہم دوائی کا بحران

قصور
پیٹرول،آٹا،چینی کے بعد ایک بار پھر ادویات کا بحران Dexamethasone نامی سٹیرائڈز گولی کا کرونا میں معاون ثابت ہونے پر مارکیٹ سے غائب
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ایک بات سامنے آئی کے Dexamethasone , دیکسامیٹھاسون نامی سٹیرائڈز گولی کرونا کے مریضوں میں سانس کی بحالی کے لئے معاون ہے اس بات کا پتہ چلتے ہی میڈیکل سٹور اور ہول سیل ڈیلروں نے Chloroquine کی طرح اسے بھی مارکیٹ سے غائب کر دیا ہے 75 پیسے کی یہ گولی اب کم و بیش 3 سے 4 روپیہ میں بیچی جائے گی یاد رہے چند دنوں سے Metronidazole کمپوزیشن والی فلائیجل نامی گولی بھی نہیں مل رہی چونکہ یہ گولی آنتوں و پیٹ کی سوجن میں معاون ہے اور گرمی کے باعث دست اسہال ہر کسی کو لگ رہے ہیں اسی لئے فارماسیویکل ڈیلروں نے سٹاک کر لی کہ اب اپنی مرضی کے نرخوں پر فروخت کرینگے
آٹا ،چینی ،پیٹرول اور دیگر اشیاء ضرورت کے مصنوعی بحران کے بعد ادویات کے بحران پر لوگ سخت پریشان ہیں
لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ بحرانوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام اور غیر سنجیدہ ہے چونکہ آٹے کے بحران میں حکمران پارٹی کے لوگ ہی ملوث پائے گئے ہیں اس لئے امکان یہی ہے کہ ادویات کے بحران میں بھی انہی لوگوں کا پورا ہاتھ ہوگا

Leave a reply