آٹو پارٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بڑا اعلان

0
26

فیصل آباد۔ (اے پی پی) پاکستان آٹو پارٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ اگر حکومت مطلوبہ سہولیات فراہم کرے تو پاکستان سے آٹو پارٹس کی برآمدات ایک سال میں 35 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 65کروڑ ڈالر تک پہنچاسکتے ہیں نیز حکومت کو آٹو پارٹس کی برآمدی پالیسی میں تسلسل قائم رکھنے کیلئے اقدامات کو بھی یقینی بناناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو مقامی آٹو انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور اس ضمن میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس سے برآمدات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرکے ملک و قوم کیلئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کرنا ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ انڈسٹری اپنے معیار کے لحاظ سے دنیا کی کسی بھی انڈسٹری سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے تیار کردہ آٹو پارٹس دنیاکی تمام بڑی کمپنیوں کی گاڑیوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے مختلف مقامات پر آٹو پارٹس شوز کے انعقاد سے بھی مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

Leave a reply