اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
62

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر بھوپال کی ایک عدالت نے 32 لاکھ 25 ہزار روپے کے چیک باؤنس ہونے کے کیس میں پیر کے روز اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اور اداکارہ کو 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر اداکارہ 4 دسمبر کو ضلعی عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے میں ناکام ہوتی ہیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاسکتے ہیں۔
یہ مقدمہ یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے اداکارہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

جس میں یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے وکیل روی پنتھ نے کہا کہ امیشا پٹیل نے فلم بنانے کے لیے ان سے رقم ادھار لی اور جب انہوں نے اس رقم کے بدلے کمپنی کو دو چیک فراہم کیے تو وہ دونوں چیک باؤنس ہوگئے۔

امیشا کے خلاف اندور میں 10 لاکھ روپے کے چیک باؤنس کیس میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا انہوں نے مبینہ طور پر فلم پروڈکشن کے نام پر اندور کی رہائشی نشا چھیپا سے 10 لاکھ روپے نقد لیے تھے۔نشا کو 24 اپریل 2019 کو امیشا نے چیک دیا تھا جب چیک اندور میں واقع بینک میں پیش کیا گیا تو چیک باؤنس تھا-

اس سے قبل 2019 میں، رانچی کی ایک عدالت نے چیک باؤنس اور دھوکہ دہی کے معاملے میں امیشا کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ شکایت کنندہ پروڈیوسر اجے سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ امیشا اور اس کے بزنس پارٹنر نے ان سے ایک نئی فلم کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے لیے جو 2018 میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن کبھی ریلیز نہیں ہوئی۔ بعد میں امیشا نے 3 کروڑ کا چیک دیا جو باؤنس ہو گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ امیشا پٹیل فلم ’’کہونا پیار ہے‘ وعدہ اور ’’غدر‘‘ سمیت کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

سکھوں کو”دہشت گرد "کہنے پرنئی دہلی کی اسمبلی نےکنگنا کوطلب کرلیا

Leave a reply