ادویات ساز کمپنیاں بے لگام لوگ پریشان

0
76

قصور
گورنمنٹ کے آرڈر کے باوجود ادویات مہنگی ادویات ساز کمپنیاں بے لگام گورنمنٹ بے بس عوام پریشان
تفصیلات کے مطابق رواں گورنمنٹ کے دور حکومت میں سب سے زیادہ مہنگی ادویات ہوئی ہیں تقریبا 200 سے 250 فیصد تک ادویات رواں دور حکومت میں مہنگی ہوئی جس پر گورنمنٹ نے ادویات ساز کمپنیوں کو تنبیہہ بھی کی مگر گورنمنٹ کی بات ان سنی کرکے ادویات ساز کمپنیاں پھر قیمتیں بڑھا رہی ہیں جس سے غریب عوام کی پہنچ سے ادویات دور ہو رہی ہیں اور اس کے علاوہ ادویات کی بلیک مارکیٹنگ کرکے فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں
لوگوں نے وزیراعظم,وزیراعلی اور ڈرگ کنٹرول اتھارٹی سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ رکوانے کی استدعا کی ہے

Leave a reply