اشتہاری گینگ گرفتار

قصور
کوٹ رادھا کشن پولیس کی کاراوائی مزاحمت پر تاجر کو قتل کرنے والے بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار

تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن پولیس کی بڑی کاروائی میں ڈکیتی معہ قتل، شاپ رابری، ہاؤس ڈکیتی اور راہزنی کی ڈیڑھ درجن کے قریب وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لئے گئے ہیں
ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کرضلع قصور اور لاہور میں سٹریٹ کرائم اور شاپ رابری کی وارداتوں کے دوران موبائل فون اور نقدی چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے 16عدد موبائل فون، موٹرسائیکل اور تین عدد پسٹل برآمد ہوئے ہیں
ملزمان بلال عرف بلالی، شہزاد اور جاوید اوڑھ نے پچھلے سال 22دسمبر کو تھانہ نواب ٹاؤن لاہور کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر موبائل شاپ کے مالک علی عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ اس قبل ملزمان نے سال 2012 میں تھانہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں ہاؤس ڈکیتی کی واردات کی تھی جس میں اشتہاری چلے آرہے تھے.
خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی اوقصور زاہدنواز مروت کی ایس ایچ او کوٹرادھاکشن رائے ناصر اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے

Leave a reply