امریکا ایران کی جگہ ہوتا توپابندیوں سے اس کا زوال ہو جاتا کمانڈر پاسداران انقلاب

0
35

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اگر امریکا پرایران کی طرح پابندیاں عاید ہوتیں تو اس کا اب تک انہدام ہوچکا ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی طلبہ خبررساں ایجنسی (ایسنا) کے مطابق انھوں نے سوموار کو ایک بیان میں کہا کہ ’’اگر ایران کی طرح امریکا پر پابندیاں عاید ہوتیں تو وہ دھڑام سے نیچے آ گرتا۔ امریکی حکام کی مذاکرات میں صرف ایک ہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایرانی حکام کے ساتھ ایک تصویر کھنچوا سکیں۔‘‘

امریکا نے حال ہی میں ’’دہشت گردی کے نام‘‘ سے فرموں کے ایک نیٹ ورک ، جہازوں اور افراد پر پابندیاں عاید کی ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کا سپاہِ پاسداران انقلاب سے تعلق تھا۔ایران پر شام کو کروڑوں ڈالر مالیت کا تیل اسمگل کرنے کا بھی الزام ہے۔

امریکا نے ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے یہ پابندیاں عاید کی ہیں اور ان کا ایک مقصد ایران کو تیل کی برآمدات سے روکنا ہے۔تیل ایران کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہے لیکن اب اس کی تیل کی برآمدات نصف سے بھی کم ہو کر رہ گئی ہیں لیکن ان کے اقتصادی اثرات کے باوجود ایران کا کہنا ہے کہ اس پر عاید کردہ پابندیاں کوئی زیادہ موثر نہیں رہی ہیں۔

Leave a reply