امریکن قونصل جنرل نےمظفرگڑھ میں مختلف عوامی منصوبوں کا افتتاح کردیا

0
55

امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج نے مظفرگڑھ میں یو ایس ایڈ کی جانب سے بننے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ،سہولت سنٹر اور ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا.مظفرگڑھ کے علاقے دستی والا کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج اور مشیروزیر اعلی پنجاب سردار عبدالحئی دستی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا.یو ایس ایڈ کی جانب سے 16 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے علاقے کو لوگوں کو صاف پانی کی سہولیات میسر آئینگی.بعدازاں امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے ڈی سی آفس میں 80 لاکھ روپے کی مالیت سے بننے والے شہری سہولت سنٹر اور آواز خلق ہیلپ لائن کا افتتاح کیا.یو ایس ایڈ کی جانب سے بنائے گئے شہری سہولت سنٹر کے ذریعے ڈومیسائل،مصدقہ نقول،روٹ پرمٹ سمیت دیگر سہولیات ایک چھت تلے میسر آئیں گی.جبکہ یوایس ایڈ کی جانب سے بنائی گئی ہیلپ لائن 1718 کے ذریعے شہری مختلف سرکاری محکموں کے حوالے سے شکایات ریکارڈ کراسکیں گے.اس موقع پر امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے ضلع مظفرگڑھ میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 40 روپے مالیت کے پراجیکٹس جاری ہیں جس سے مقامی آبادی مستفید ہوگی.

Leave a reply