انجمن تاجران فتح جنگ کا اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین انداز

0
71

فتح جنگ (خصوصی رپورٹ) اساتذہ قوم کے محسن ہوتے ہیں اور جو قوم اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہے وہی ترقی کی منازل طے کرتی ہے، قومیں اپنے اسلاف،اساتذہ اور علماء ومشائخ کی ہی مرعون منت ہیں جو انہیں نظریات سے جوڑے رکھنے کے ساتھ ساتھ علم و آگہی اور تربیت کی منازل طے کرواتے ہیں۔ اسلام آباد سے 30کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبہ فتح جنگ میں تاجروں نے پاکستان بھر کی عوام کیلئے مثال قائم کردی، اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر فتح جنگ کے تاجروں نے اساتذہ کرام کو20سے50فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا، جس کیلئے شہر بھر میں بینرآویزاں تھے۔ایسی مثال پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ملی۔

اساتذہ کیلئے سلام اساتذہ مہم کے چیف آرگنائزر رضی طاہر نے کہا کہ ہم نے اپنے اساتذہ کو تکریم دینے کیلئے یہ چھوٹی سی کوشش کی ہے تاکہ اساتذہ کی عزت بحال ہوسکے، ہمارے معاشرے میں اساتذہ کے ساتھ کیا جانیوالا سلوک درست نہیں ہے یہی ہمارے زوال کی وجہ ہے۔

انجمن تاجران فتح جنگ کے سیکرٹری اطلاعات تعبیر شاہ نقوی نے بتایا کہ یہ کئی دکانوں پر اساتذہ کرام کیلئے یہ آفر سال بھر کیلئے رہی گی جس میں کلاتھ، کپڑوں اور شوز کی دکانیں بھی شامل ہیں۔

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر وقاص اعظم کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی وجہ سے ہمیں مقام ملتا ہے اور ہم انہیں فراموش کردیتے ہیں، ہم سب کو اپنے عظیم اساتذہ کو ہمیشہ اور ہر حال میں یاد رکھنا چاہیے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران ملک حسیب رضا اور حاجی ملک تاج، سماجی رہنما غلام یٰسین اطہر، ملک رفاقت اعوان، ذیشان عزیز خان اور تحریک انصاف کے ضلعی رہنما سردار افتخار خاری خان نے اس مہم کی کامیابی کیلئے بھرپور کاوشیں کیں۔

Leave a reply