ایجوکیشن ریویو کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں آفتاب احمد کی صدارت میں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

0
56

فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ایجوکیشن ریویو کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) میاںآفتاب احمد کی صدارت میں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کی طرف سے رپورٹس پیش کی گئیں۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی احمدسیان ‘ ایجوکیشن افسران چوہدری خالد اختر ‘ رضیہ تبسم ‘ سردار ساجد ‘ ایکسئین بلڈنگز قاسم شیخ و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ صدر اجلاس نے مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے ایجوکیشن افسران کو اپنے فرائض تندہی سے انجام دینے کی تاکید کی تاکہ تعلیمی روڈ میپ کے تحت مطلوبہ نتائج کے حصول میں کوئی کسر باقی نہ رہے ۔ انہوں نے بچوںکے سکولوں میں داخلے کو برقرار رکھنے ق پالیسی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اقدامات جاری رہنے چاہیں ۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ سرکاری سکولوں میں اپ گریڈیشن ‘اضافی کلاس رومز ‘ چار دیواریوں و دیگرعدم دستیاب سہولتوں کی 116 سکیمیں 90 کروڑ روپے کے فنڈز سے مکمل کی جارہی ہیں جنکا 88 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن نے تعلیمی روڈ میپ پروگرام پرعملدرآمد اور دیگر انتظامی امور سے آگاہ کیا۔

Leave a reply