ایس ای لیسکو کی شیخوپورہ میں کھلی کچہری

0
43

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )چیف ایگزیکٹیو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پرایس ای لیسکو واپڈا آصف ندیم نے سرکل آفس میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا،انہوں نے کہا کہ صارفین کو تمام ترسہولیات کی فراہمی اور ملازمین کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ایس ای واپڈہ محمدآصف ندیم نے کھلی کچہری کے دوران 47کے قریب کسٹمرز کی شکایات سنیں اور فوری طور پر ان کی شکایات کے ازالہ کے احکا مات جاری کیئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل آفس میں کھلی کچہری کے دوران میڈیا کے نمائندوں سینئر صحافی سلطان حمید راہی،سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب شہباز بیگ،سیف الرحمن سیفی،سرفراز بیگ،محمد اصغر ڈھڈی،رضا شیخ،سید ساجد حسین نقوی اور سید عمران نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایس ای لیسکو واپڈا آصف ندیم نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اس جرم کے مکمل خاتمہ تک بلا امتیازآپریشن جاری رہے گا اب تک درجنوں بجلی چوروں کو گرفتار کروانے سمیت بھاری رقوم جرمانوں کی مد میں وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی گئی ہیں،اس موقع پر ایکسیئن رولرمحمد انور وٹو، ایکسیئن سٹی ظفر اللہ سانگی،ڈی سی ایم شہزاد حنیف بھٹی،آر او رولر گل زیب خان،آر او سٹی زاہد حسین سپرینڈینٹ محمد علی،تمام ایس ڈی اوز جن میں کھاریانوالہ میاں وقاص،جناح پارک سلمان مجید،توصیف ارشد،حاجی زاہد کمال،سرفراز شاہ،رانا انعام اور پاکستان واپڈہ ہائیڈرویونین کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد یونس کمبوہ،زونل چیئرمین رانا محمد شفیق،اقبال گجرسیکرٹری بھی موجود تھے، ایس ای لیسکو واپڈا آصف ندیم نے کہا کہ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے کڑے محاسبے کا لائحہ عمل مربوط بنایا جارہا ہے جس کے تحت کسی کو کرپشن یارشوت ستانی کا کوئی موقع میسر نہیں رہے گا اورایسے عناصر جو محکمہ کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں انہیں کڑی سے کڑی سزادی جائے گی، انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کے لوڈ کے باعث صارفین مختلف دشواریوں کا شکار ہیں ان علاقوں میں ترجیحی طور پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔

Leave a reply