ایس پی انویسٹی گیشن کیلئے الوداعی تقریب

0
28

مرزا قدوس بیگ ایس پی انویسٹی گیشن کی ضلع قصور سے ٹرانسفر کے موقع پرڈی پی اوآفس قصور میں الواداعی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت، ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر فہد احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اشفاق حسین کاظمی، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید و دیگر پولیس افسران،انچارج برانچز دفتر ڈی پی او نے شرکت کی،الوداعی تقریب کے دوران ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ کسی بھی پولیس آفیسر کی پہلی خوبی دیانتداری ہے خوش اخلاقی پولیس افسر کا حسن اور بہادری اس کی شان ہے ہر ایک پولیس آفیسر میں یہ اوصاف پیدا ہونے چاہیے
سیاسی پریشر کو برداشت کرکے ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرنے والا پولیس آفیسر ہی محا فظ کہلانے کا حقدار بن سکتا ہے انہوں نے کہا قدوس بیگ نے ضلع قصور میں قابل فخر کام کیا اور لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئے
قدوس بیگ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ ضلع قصور میں میری بطور ایس پی انویسٹی گیشن تعیناتی کے دوران ضلعی پولیس میں ایمانداری اور نیک نیتی سے کام کیا اور اسکے ساتھ ساتھ انتظامی امور کو بھی احسن طریقہ سے سرانجام دینے کی کوشش کی انہوں نے کہا جس طرح انسان اس محکمہ میں رہ کرعوام کی خدمت کرسکتاہے کسی اور محکمہ میں نہیں کر سکتا اور میں قصور کی عوام کا تہہ دل سے شکر گزاز ہوں

Leave a reply