ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضی کا محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم کنٹرول روم سمیت 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا معاینہ

0
54

کمالیہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضی کا اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم کنٹرول روم سمیت 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا معاینہ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضی نے میونسپل کمیٹی کمالیہ میں محرم الحرام کے جلوس و مجالس اور ان کی سیکورٹی و مانیٹر نگ کے لیے بنائے گیے کنٹرول روم کا معاینہ کیا.اس موقع پر چیف آفیسر عمیر دلدار بھی ہمراہ موجود تھے.اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے کنٹرول روم میں محرم الحرام کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کے راستوں کو کلئیر کروانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے بھی مناسب انتظام کیے گیے ہیں. بعد از ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضی نے 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا بھی معائنہ کیا اور منتظمین سے بھی ملاقات کی. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضی نے کہا کہ ضلع بھر میں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات بہترین کیے گیے ہیں. انتظامیہ کی جانب سے مجالس و جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے جدید سی سی ٹی وی کیمراز لگاے گیے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں قیام امن کے لیے ہمیشہ سے تمام مکاتب فکر کے علماء کا کلیدی کردار رہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے.

Leave a reply