ایک زرداری سب پر بھاری، فریال تالپور کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا

0
29

ایک زرداری سب پر بھاری، فریال تالپور کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کا کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 4 نومبر کو ہو گی، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن آصف زرداری کی ہمشیرہ کے خلاف سرخواست پر سماعت کرے گا

فریال تالپور کے خلاف درخواست تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ارسلان تاج نے الیکشن کمیشن میں دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فریال تالپور نے سالانہ گوشوراے جمع کروائے تو اس میں اپنی جائیدادیں نہیں لکھیں، اسے نااہل کیا جائے

فریال تالپور کو ہم یہ چیز نہیں دے سکتے، جیل حکام نے کیا انکار

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی کی درخواست پر چار نومبر کو سماعت ہو گی

واضح رہے کہ فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور اڈیالہ جیل میں ہیں، عدالت نے انکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے، آصف زرداری بھی جیل میں ہیں، ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.

فریال تالپور نے جیل سے باہر جانے کے لئے کیا عدالت سے رجوع

Leave a reply