بادشاہی مسجد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اپنا قیمتی حسن کھو رہی ہے

0
112

چنیوٹ
چنیوٹ کے وسط میں چار سو سال قبل مغلیہ دور کے وزیراعظم نواب سعد اللہ خان کے دور میں تعمیر ہونے والی بادشاہی مسجد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اپنا قیمتی حسن کھو رہی ہے جس پر حکومت وقت کی توجہ کی اشد ضرورت ہے
چنیوٹ کے وسط میں چار سو سال قبل مغلیہ خاندان کے دور میں وزیراعظم سعد اللہ خان نے چنیوٹ میں مسجد کو تعمیر کروایا جسے بادشاہی مسجد کا نام دیا گیا یہ مسجد مکمل طور پر پتھر سے تراشیدہ خوبصورت انداز سے نقش و نگار کے ساتھ تعمیر کی گئی پتھر کے محراب و منبر اور خوبصورت برامدہ جبکہ مسجد کے صحن میں وضو خانہ انتہائی نفاست سے تعمیر کیا گیا ہے مسجد کا ایک مینار سنگ لرزاں کی وجہ سے عالمگیر شہرت رکھتا ہے جبکہ تاریخی بادشاہی مسجد کا مرکزی دروازہ سیاحوں کیلئے خصوصی توجہ کا مرکز ہے جبکہ بادشاہی مسجد کے سامنے خوبصورت باغ اس مسجد کو چار چاند لگائے ہوئے ہے مگر گزشتہ دس سال سے محکمہ اوقاف محکمہ آثار قدیمہ اور دیگر متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث چنیوٹ کی یہ تاریخی بادشاہی مسجد اپنے قیمتی اور انمول حسن سے محروم ہوتی چلی جارہی ہے جس پر سیاحت کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بھی توجہ نہیں کی جو بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
مغلیہ دور میں خوبصورت نقش و نگار سے مکمل طور پر پتھر سے تعمیر کی گئی بادشاہی مسجد سیاحت کو فروغ دینے کی دعویدار حکومت کی توجہ کی منتظر ہے

Leave a reply