بستی ملوک : پولیس گشت کا مطالبہ کیوں کیا گیا ؟

0
43

بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) تاجر برادری کے انفارمیشن سیکرٹری راؤ شکیل کے ڈیرے سے دن دیہاڑے پچاس ہزار مالیت کے دو بکرے چوری ہوگئے

تفصیلات کے مطابق پولیس کاغذی کاروائی تک محدود شہری پریشان تاجر برادری کا RPOملتان سے عید تک پولیس گشت موثر بنانے کا مطالبہ
تھانہ بستی ملوک چوروں ڈاکیتوں کے نرغے میں عید سیزن کی وجہ سے تاجر برادری چوری، ڈکیتی، راہ زنی کی وارداتوں سے پریشان تو تھی ہی اب علاقہ میں بکرا چور گروہ بھی متحرک ہوگیا شہریوں کے کئی قیمتی بکرے چور لے اڑے صدر انجمن تاجران راؤ مقیم انجم نے صحافیوں کو بتایا کہ دن دیہاڑے ڈاکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے تاجر خوف کے سائے میں کاروبار کر رہے ہیں جبکہ پولیس کاغذی کاروائی میں اپنی کارکردگی شو کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کررہی

پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد لوٹ مار میں مصروف ہیں تاجربرادی کے انفارمیشن سیکرٹری راؤ شکیل کے ڈیرے سے دن دیہاڑے پچاس ہزار مالیت کے دو بکرے چوری ہوگئے ہمارا RPO ملتان سے مطالبہ ہے کم ازکم عید تک علاقہ میں دن رات پولیس گشت کو موثر بنایا جائے تاکہ تاجر برادری بلاخوف کاروباری کرسکیں

Leave a reply