بلوچستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

0
77

کشمیریوں پر بھارتی ظلم کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تقریبات ریلیاں اور مظاہرے منعقد کئے گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ انسانی حقوق سے متصادم قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
بلوچستان حکومت کی ہدایت پر کوئٹہ کی جامعہ بلوچستان، سائنس کالج، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں سیمینار اور پروگرام منعقد کئے گئے جن میں کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت سمیت کشمیری عوام سے یکجہتی کے موضوع پر ٹیبلوز پیش کئے گئے ایس بی کے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے بھارت مخالف بینرز اٹھا رکھے۔ انہوں نے کشمیروں کے حق مین نعرے لگائے جب کے کوئٹہ کے علاوہ نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی، لسبیلہ، اوتھل، حب، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، گوادر، تربت، پسنی، نوشکی، ہرنائی، سبی، بارکھان، موسیٰ خیل، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، خضدار، چاغی، خاران، آواران اور واشک سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں اور ضلعی انتظمایہ کی قیادت میں ریلیاں، مظاہرے، جلسے، جلوس، سیمینار اور پروگرامات منعقد کئے گئے جن میں سیاسی و سماجی رہنمائوں، شہریوں، علماء کرام، اساتذہ، طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیریوں کے خلاف بھارتی ظلم و ستم کی بھرپور انداز میں مذمت کی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔

Leave a reply