بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

0
36

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیم نے ناقص و غیر محفوظ گوشت کی فروخت کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سات میٹ شاپ سیل کردیں بی ایف اے کی معائنہ ٹیم نے جمعرات کے روز گوالمنڈی کے علاقے میں قائم میٹ شاپس کا معائنہ کیا اور عوام کو فروخت کیے جانے والے گوشت و دیگر اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔دوران معائنہ محمدگل بیف شاپ ،اسداللہ بیف شاپ، حاجی محمد ولی قصاب ،حاجی امان اللہ بیف شاپ ،آغاجان پولٹری فارم ،ا براھیم سری پائے اور ریحان اخترمحمد قصاب کو بی ایف اے حکام کی جانب سے دی گئیں سابقہ ہدایات و وارننگ نوٹسز کے باوجود مضر صحت و فنگس لگے گوشت کی فروخت، زنگ آلود فریزرز وٹریز،گندے اسٹوریج ایریا اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا جبکہ متعدد گوشت وسری پائے فروخت کرنے والوں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ز نقیب اللہ ناصر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مذکورہ میٹ شاپس کے خلاف ایکشن لینے کا مقصد عوام کو محفوظ گوشت کی فراہمی یقینی بنانااورگوشت کے معیار میں بہتری لانا ہے انہوں نے کہا کہ گندے اور حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف ماحول میں عوام کو گوشت کی فروخت متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے جس کے تدارک کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a reply