بلوچستان کے تمام سرکاری اداروں میں بائیو میٹرک حاضری معطل

0
32

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان کے تمام سرکاری اداروں میں بائیو میٹرک حاضری ایک ماہ کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر صوبوں کے زائرین کو بحفاظت متعلقہ صوبے کی سرحد تک پہنچاکر اس صوبے کی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔
یہفیصلے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیئے گئے۔
اجلاس میں دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کی ان کے صوبوں کو واپسی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ وہ دوسرے صوبوں کے داخلہ سیکریٹریوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور دوسرے صوبے اپنے زائرین کی واپسی کے لئے تیار ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی سی آر ٹیسٹ کٹس کے حصول اورزائرین کی واپسی کے حوالے سے وزیراعظم اور دیگر صوبوں کے وزراءاعلیٰ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کرونا کے چیلنج سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے متعلقہ محکموں کو درکار فنڈز اور وسائل کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ڈویژنل اور ضلعی ہسپتالوں میں کم سے کم پچاس پچاس بستروں پر مشتمل قرنطینہ اور آئسولیشن مراکز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔

Leave a reply