بورے والا : جعلی پیر کے تشدد سے بچے کی حالت تشویشناک

0
28

بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) جعلی پیر کا جن نکالنے کے بہانے 13 سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کا وقوعہ پرسختی سے نوٹس..جعلی پیر گرفتار مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی بوریوالا کو درخواست موصول ہوئی کہ عزیز محمد اپنے بیٹے کو حافظ محمد وسیم جو کہ بیمار تھا کو دم کرانے کے لیے شاہ زکریا قبرستان میں بیٹھے جعلی پیر بابا عنایت شاہ کے پاس لے گیا

پیر نے اس کے بیٹے پر تشدد کیا اور کہا اس میں جن چڑیل گھس گئی ہے میں اس کو ماروں گا اور چڑیل بھاگ جائے گی اور پھر بچے پر تشدد کیا اس کے بعد کہا مجھے پیسے دو اور اپنا بیٹا لے جاؤ اگر پیسے نہ دیئے تو میں آپ کا نقصان کر دوں گا.

اس دوران بچے کی حالت مزید خراب ہو گئی جس کا بوریوالا اور پھر وہاڑی سے علاج کروایا جا رہا ہے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کے نوٹس میں بات آئی تو انہوں نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا انسپکٹر محمد ذوالفقار کو جعلی پیر کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور غریب خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے.

ایس ایچ او سٹی بوریوالا نے جعلی پیر کو خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارا معاشرہ افراتفری کا شکارہے. امراض کے علاج اور مسائل کے حل کیلئے ہسپتال قائم ہیں لیکن تعلیم و شعور کی کمی کی وجہ سے لوگ جعلی پیر اور عامل لوگوں کے پاس جا کر تشدد کا سامنا اور بھاری رقم ضائع کر دیتے ہیں.

وہاڑی پولیس ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے کوشاں ہے لیکن قانون کا نفاذ اپنی جگہ مگر ہم سب پر بھی کچھ اخلاقی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ ہم اپنے گھر محلے گاؤں کی سطح پر لوگوں میں شعور بیدار کریں تاکہ ان جعلی پیر اورعاملوں کے متعلق عقائد نظریات میں بدلاؤ ممکن ہو سکے.

Leave a reply