بھیرہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی شہر میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے

0
29

بھیرہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی شہر میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ آلو، انڈا،پیاز، آئل،گھی،چینی، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔ یو ٹیلیٹی سٹور پر اشیاء کی عدم دستیابی حکمران جماعت اور عوامی نمائندوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔حکمران جماعت کے کارکن عوامی مسائل کے حل کی بجائے آپس میں گروپ بندی اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ سماجی رہنماؤں محمد اشرف،ارسلان احمد، محمد افضل، محمد حنیف، سلطان احمد اور ظفر علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایت کریں کہ غریب ریڑھی والوں کے علاوہ بڑے بڑے سٹاکسٹوں کے خلاف بھی کاروائی کریں تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اعتدال پر آ سکیں۔

Leave a reply