تحصیلدار کے چہیتے بدمعاش باپ بیٹا

0
48

قصور
چونیاں تحصیل آفس کا نائب قاصد اہل محلہ کے لئے عذاب بن گیا ادھار اور کم ریٹس پر سامان نہ دینے پر اپنے اہل محلہ کی بند دکانوں کو نائب تحصیلدار کے ہاتھوں ہزاروں روپیہ کے جرمانے کروا دیئے نائب تحصیلدار اور نائب قاصد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے مقامی شہری نے ڈی سی قصور کو درخواست دے دی
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے محلہ فیصل آباد کے رہائشی ملک اکرم ظفر نے ڈی سے قصور کے نام ایک دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ میرا محلے دار نور احمد جو کہ تحصیلدار آفس میں نائب قاصد ہے نور احمد اور اس کے بیٹے احمد نے اہل محلہ کا جینا حرام کر رکھا ہے ادھار اور کم ریٹس پر گوشت، سبزی اور کریانہ کا سامان نہ دینے پر دھمکیاں لگاتے رہتے ہیں ملک اکرم ظفر نے درخواست میں لکھا ہے کہ میں نے اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے نور محمد اور اس کا بیٹا احمد اکثر بلیک میل کرتے رہتے ہیں گزشتہ روز میں روزہ کی حالت میں دوپہر کو دکان بند کر کے سو رہا تھا کہ نائب قاصد کے بیٹے احمد نے دروازے پر دستک دی اور کہا کہ آپ کو پانچ ہزار روپے جرمانہ ہو گیا ہے میں گھر سے باہر نکلا تو دیکھا نائب قاصد نور محمد نائب تحصیلدار کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا اور مسکرا کر کہہ رھا تھا کہ ہم سے پنگا لو گے تو آپ کو جیل بھی بھجوا دیا جائے گا جیل کی دھمکی سے ڈر کر میں نے پانچ ہزار روپے دے دیئے ملک اکرم ظفر نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر نائب تحصیلدار اسامہ امانت اور نائب قاصد نور محمد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اسامہ امانت سے جب صحافیوں نے سوال کیا کہ گھر میں قائم ایک بند دکان کو نائب قاصد کی ذاتی عداوت پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کیوں کیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور اپنے مؤقف میں بتایا کہ دکان واقع ہی بند تھی ایک روز قبل خریداری کروائی گئی تھی واضح رہے کہ مذکورہ دکان نائب قاصد نور محمد کے محلہ میں موجود ہے اور نور محمد کے قریبی رہائشی تمام دکاندار سبزی، گوشت اور کریانہ والے باپ بیٹے کی حرکتوں سے تنگ آ چکے ہیں

Leave a reply