تونسہ بیراج ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر محکمہ اینٹی کرپشن ان ایکشن

0
66

محکمہ اینٹی کرپشن نے تونسہ بیراج میں ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مد میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔مبینہ کرپشن میں ملوث ایکسیئن تونسہ بیراج اور ایکسیئن مشینری ڈویژن فیصل آباد کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ بیراج میں سیلاب سے بچاؤ کے مختلف منصوبوں میں ہونے والی مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن اور بوگس ادائیگیوں کیخلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کیمطابق 2016ء میں سیلاب سے بچاؤ کے مختلف منصوبوں کے نام پر مبینہ طور پر 27 لاکھ روپے کی بوگس ادائیگیاں کی گئیں.ذرائع کیمطابق 2016ء میں ہی ایکسئین تونسہ بیراج مہر ریاض اختر نے مشینری ڈویژن فیصل آباد کے ذریعے بھی مختلف منصوبوں کی مد میں مبینہ طور پر 15 کروڑ روپے کی خوردبرد کیئے.تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مظفرگڑھ نے کرپشن کی شکایات پر ایکسیئن تونسہ بیراج مہر ریاض اور ایکسیئن مشینری ڈویژن فیصل آباد عابد رشید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا.سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وسیم اکبر لغاری کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

Leave a reply