تھانہ کلچر میں اہم تبدیلی،اب سائلین کو ملے گا اب پڑھ لکھا عملہ

0
54

ڈی پی او مظفرگڑھ نے ضلع کے ہر تھانے میں گریجوایٹ اور ابتدائی پروموشن امتحانات پاس شدہ کنسٹیبلز کو نائب محرر اور خواتین کی آسان رسائی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر تھانے میں 2 لیڈی کنسٹیبلز بھی تعینات کردیں۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے تھانہ کلچر میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ضلع بھر میں پہلے سے تعینات نان گریجوایٹ کنسٹیبلز کو نائب محررز کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ پڑھے لکھے جن کی کم از کم قابلیت گریجو ایشن ہے اور ابتدائی پروموشن امتحانات لسٹ اے اور لسٹ بی پاس شدہ کنسٹیبلز کو نائب محرر تعینات کردیا، اس سے نا صرف تھانہ کلچر میں تبدیلی ہو گی بلکہ سروس ڈیلیوری میں بھی اضافہ ہو گی اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا اور پولیس کے رویہ میں بھی تبدیلی آئیگی اور عوامی شکایات میں اس سلسلہ میں خاطر خواہ کمی آئیگی اور تھانہ کا ریکارڈ کی تکمیل بھی با آسانی ہو سکے گی، اسی سلسلے تھانہ میں خواتین کے اہم مسائل کے حل اور ان کی آسان رسائی کیلئے ضلع کے ہر تھانہ میں 2 لیڈی کنسٹیبلز تعینات کردی ہیں جس سے خواتین کے مسائل خواتین کے ذریعے ہی حل کیئے جائیں گے جس سے خواتین بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کیلئے تھانہ آ سکیں گی اور اپنے مسائل خواتین کو شئیر کر کے ان کا حل کرا سکیں گی، اسی سلسلے میں ڈی پی او مظفرگڑھ نے پڑھے لکھے کنسٹیبلز کے بطور نائب محرر اور لیڈی کنسٹیبلز کی ضلع کے ہر تھانے میں تعیناتیاں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے.

Leave a reply