جماعةالدعوة کے چار رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا

0
21

لاہور، انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعةالدعوة کے چار رہنماﺅں کے خلاف ایک اور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔ سوموار کے دن اے ٹی سی کورٹ نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور لقمان شاہ کے خلاف مقدمہ نمبر 22/19کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اورجرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے۔

مذکورہ کیس میں جماعةالدعوة کے تین رہنماﺅں کو پانچ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یہ مقدمہ سی ٹی ڈی ساہیوال کی طرف سے درج کیا گیا تھا۔ جماعةالدعوة کے رہنماﺅں کی طرف سے نصیر الدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور گواہوں کے بیانات پر جرح کی۔ اے ٹی سی کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ 

Leave a reply