جمشیددستی کاپارٹی وفدکےساتھ آزادی مارچ میں شرکت کااعلان،جعلی ڈگری مخالفوں کاپروپیگنڈاہے

0
39

سابق ممبرقومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنی قیادت میں عوامی راج پارٹی کے وفد کی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے،جمشیددستی نے اپنے بی اے کے رزلٹ کی منسوخی کو بھی مخالفین کا کارنامہ قرار دیدیا.مظفرگڑھ میں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ عوامی راج پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جمیعت علماء اسلام کے مارچ میں شرکت کا معاملہ زیرغور آیا.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں جمشید دستی کی قیادت میں عوامی راج پارٹی کا وفد شرکت کرے گا.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مخالف کو کچل دیا جائے.اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے بی اے کا رزلٹ منسوخ کرنے کے حوالے سے سوال پر سابق ممبرقومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا تھا کہ 2 سال پہلے باقاعدہ طور پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ذریعے پیپر دیکر بی اے کا امتحان پاس کیا،مخالفین نے یونیورسٹی کے کلرکوں کی ملی بھگت سے گڑبڑ کی گئی.جمشیددستی کس کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کیساتھ میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انکے خلاف کلرکوں کی ملی بھگت سے سازش ہوئی.انھوں نے یونیورسٹی سے میٹنگ منٹس مانگے ہیں جو موصول ہونے پر وہ میٹنگ منٹس میڈیا کو دکھائیں گے.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ انھوں نے بی اے کے رزلٹ کے حوالے سے کوئی جعلسازی نہیں کی.بی اے کا امتحان پاس ہونے کے بعد انھوں نے ایل ایل بی میں داخلہ لیا تھا.

Leave a reply